LOL. Benefits of Beautiful Wife.

اسپین: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو حضرات خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور وہ جلدی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ ایسے حضرات جو اپنے لیے خوبصورت جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اب وہ اپنی اس سوچ کو بدل دیں کیوں کہ ایک تحقیق کے مطابق جن افراد کی بیویاں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں ان کی زندگی بھی کم ہوتی ہے۔

 

عرب نیوز کے مطابق اسپین کی ویلینسیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی آدمی کسی خوبصورت خاتون سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے جسم میں موجود ایک ہارمون ’کورٹیسول‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر اور شوگر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیوی کی خوبصورتی شوہروں کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرد کئی قسم کے نفسیاتی اور جسمانی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Comments are closed.

Open

%d bloggers like this: