’’اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے ‘‘ پاک فوج کے شہید افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کی والدہ نے سسکیوں بھری آواز میں ایسی بات بتا دی کہ آپ کو بھی پاک فوج کے اس جوان پر فخر ہو گا

وہاڑی ( آن لائن )شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے ،اس نے معزز پیشے کا انتخاب کر کے اپنی اور خاندان کی عزت بڑھائی ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سسکیوں بھری آواز میں شہید کے ساتھ گزارے لمحوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ عبد المعید جب بھی میرے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا تو پہلے مجھے کھانا دیتا اور پھر خود کھاتا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا ،وہ سب کا خیال رکھتا تھا ،جب بھی فون کرتا تو سارے بہن بھائیوں کی خیریت دریافت کرتا تھا ۔

دوسری جانب شہید کے والد چودھری سلیم کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اوردنیا سے ہر انسان نے جانا ہے لیکن جس طریقے سے عبدالمعید گیا ہے مجھے ااس پر فخر ہے، عبدالمعید نے دھرتی ماں پر جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

واضح رہے کہ آج صبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جام شہادت نوش کیاتھا۔

Comments are closed.

Open

%d bloggers like this: