اس بچے کی یہ تصویر بہت مشہور ہوئی تھی یہ بچہ کہاں اور کون ہے اب کیسا دکھائی دیتا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ کی دنیا میں آپ نے اس شرارتی بچے کی تصویر اکثر مقامات پر دیکھی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جب کوئی شخص اپنی کامیابی کا اظہار کرنا چاہے تو وہ کچھ لکھنے کے بجائے اس بچے کی تصویر لگا دیتا ہے۔آج ہم آپ کو اسی بچے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں اس بچے کا حقیقی نام سیم گریمر ہے ان کی میمز انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہوجاتی ہیں۔

کچھ عرصے سے وہ منظر عام سے غائب تھے تاہم اب ان کی دوبارہ واپسی ہوگئی ہے۔ آج ہم آپ کو ان کی موجودہ تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔سیمگریمر عرف سیمی اور ان کی والدہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو سیمی کے والد کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے والد گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں۔سیمی نے اپنی مقبولیت کے باعث 10،000 ڈالرز کی امداد بھی حاصل کرلی۔

سکسیس کِڈ کے نام سے مشہور سیمی اپنی فیملی کے لئے ایک فرشتہ ثابت ہوئے۔سیمی اب 10 سال کے ہوگئے ہیں۔وہ اب بھی بہت معصوم اور کیوٹ نظر آتے ہیں۔سیمی کی والدہ اپنے بچے کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہمیں اس کیوٹ بچے کی میمز سے ہنسایا جائے گا۔

Open

%d bloggers like this: